اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی رہنماحافظ حمداللہ کا صدر ن لیگ کی جانب سے اعلان کردہ بجلی بلوں میں ریلیف پر ردعمل میں کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی جانب سے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئندہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہنگائی تو پورے ملک میں ہیں ،ریلیف صرف ایک صوبے کے لئے کیوں ؟ ۔
انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے پاکستان صرف پنجاب ہے دیگر تین صوبے پاکستان کا حصہ نہیں،کیا یہ ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان ؟ ثابت ہوا کہ بڑے میاں پنجاب کے لیڈر ہیں، ہونا چاہیےتھا کہ بڑے میاں چھوٹے میاں، کو چاروں صوبوں میں ریلیف دینے کا پابند کرتے،جو صوبہ بجلی دیتا ہے وہ اور بلوچستان بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم ہے،یہ کہاں کا انصاف ہے ؟کیا یہ جمہوری مساوات کی نفی اور دیگر صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں؟