بہاول پور 18 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2024ء) ریلوئے اسٹیشن بہاولپورپر نوجوان چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ کرموقع پرجاں بحق ہو گیا چک نمبر 6 تحصیل لیاقت پورکارہائشی 27سالہ نوجوان جمشید بہاولپورریلوئے اسٹیشن پر کراچی ایکسپریس جوکہ کراچی سے لاہور جاررہی تھی کے سامنے آکر لیٹ گیا جس کے نتیجے میں نوجوان ہیڈ انجری کے باعث موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
(جاری ہے)
اطلاع پر ریسکیو 1122اور مقامی ریلوئے پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ ریسکیوزرائع کے مطابق نوجوان کی جیب سے موبائل، چارجر اور 200روپے برآمدہوئے جوکہ ریلوئے پولیس کے حوالے کردئیے گئے جبکہ ڈیڈ باڈی بھی ریلوئے پولیس کے حوالے کردی گئی جنہوں نے قبضے میں لے کرقانونی کاروائی شروع کردی ہے۔\378
متعلقہ عنوان :