اٹک،محمد ریاض خان (مرحوم ) کے نام سے بحالی معذوراں سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Live Updates

اتوار 18 اگست 2024 17:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2024ء) اٹک کی تحصیل حضرو کے گا ؤں خورہ خیل میں آئی ویلفیئر ٹرسٹ کے بعد ڈی ڈبلیو اے کے اشتراک سے معذور افراد کی بحالی کیلئے محمد ریاض خان (مرحوم ) کے نام سے بحالی معذوراں سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، سنگ بنیاد کی تقریب کا اہتمام علاقہ کی معروف مخیر شخصیت عقیل احمد خان نے پاکستان انڈیپینڈنٹ لیونگ سنٹر نیٹ ورک Pakistan Independent Living Center's Network کے اشتراک سے ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن Disabled Welfare Association کے ایڈمنسٹریٹر و پروگرام منیجر بابر اقبال، لیگل ایڈوائررانا عاطف حبیب ، جنرل سیکرٹری شکیل خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر طارق سیموئل نے کیا تھا ،تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کوآرڈینیٹر ٹیم کے ممبر سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اور ایم پی اے قاضی احمد اکبر تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی ،سیاسی ، سماجی و صحافتی شخصیات ملک انصار ، معروف صحافی نثار علی خان ،زیب عالم خان، ملک امجد اقبال، عمران خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرزند خورہ خیل ممتاز سماجی شخصیت عقیل خان نے ایک کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بھر کے معذور افراد کی بحالی کیلئے ہماری اپیل پر ڈی ڈبلیو اے نے جو کام شروع کیا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے، معذور بچوں، بڑوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے اور خود کفیل بنانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے ، ڈی ڈبلیو اے کے عہدیداران بابر اقبال، شکیل خان ، رانا عاطف نے اس موقع پر اپنی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ تحصیل حضرو ضلع اٹک میں معذور افراد کی بحالی کا یہ دسواں سنٹر قائم کیا جا رہا ہے، انہوں نے علاقہ کی مخیر شخصیات سے سنٹر کے قیام میں تعاون کی اپیل کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر مقررین نے عقیل خان اور ڈی ڈبلیو اے کی مثالی خدمات کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner