لاہور (آئی ا ین پی) معروف ڈراما نویس خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز اور فیشن انڈسٹری میں ہم جنس پرست لوگ موجود ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ برزخ جیسی ویب سیریز اور ڈرامے بنانے کے پیچھے ایک ایجنڈا ہوتا ہے، ایسا کرنے والے اداکار، ہدایت کار اور لکھاریوں کی مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی کے قبیح عمل کو قابل قبول بنانے کے لیے ایسے موضوعات پر ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز بنائی جارہی ہیں۔ڈراما ساز نے کہاکہ نئی نسل کو تباہ کرنے کے لیے ایک ایجنڈے کے تحت کام کیا جارہا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے کہاکہ میں نے برزخ سیریز نہیں دیکھی، تاہم اس کی کہانی سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ سب کچھ ایک ایجنڈے کے تحت کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہاکہ میں نے کبھی اس پر تحقیق نہیں کی کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرست لوگوں کی تعداد کتنی ہے، لیکن اگر ماریہ بی 80 فیصد لوگوں کو ہم جنس پرست قرار دے رہی ہیں تو ان کی بات درست ہوگی، کیونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتیں۔