راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف جرمانہ کافی نہیں، گراں فروشوں کی 3 دن کے لئے دکان بھی بند کی جائے۔
کمشنر آفس راولپنڈی میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کے لئے امن واستحکام چاہیے، فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں، پولیس کی کسی تعیناتی میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں، کام کر کے دکھائیں، محض جرمانہ کافی نہیں، گراں فروشی کی 3 دن کے لئے دکان بھی بند کی جائے۔
اجلاس میں ضروری اشیاء خوردونوش کے نرخ کا جائزہ لیا گیا جبکہ شہروں میں مین پلاسٹک ہول ڈھکن متعارف کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چھوٹے بڑے شہروں میں پبلک ٹوائلٹس کی روازنہ صفائی کرنے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو عوامی مساجد میں نماز جمعہ میں شرکت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔