اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پارلیمنٹ اور پوری قوم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسپیکر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بحالی کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کریں۔سردارایاز صادق نے بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :