ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز، سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کوشکست

 ڈراؤن(این این آئی)ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔اس میچ کی خاص بات جیک ونٹر کی جارحانہ سنچری تھی جنہوں نے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز اسکور کیے جبکہ ہیری میننٹی نے 52 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔پاکستان شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 اور فیصل اکرم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان شاہینز نے 18.1 اوورز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے، انہوں نے عارف یعقوب کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 60 رنز کا اضافہ کیا لیکن یہ کوششیں ناکافی ثابت ہوئیں۔فاتح ٹیم کی طرف سے لیئم اسکاٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں شکست کے بعد پاکستان شاہینز کے کپتان نے کہا کہ ٹیم نے پورے ایونٹ میں عمد ہ کھیل کا مظاہر ہ کیا تھا یقین تھا کہ سیمی فائنل میں بھی عمدہ کھیل سے پیش کریں گے اور ٹیم نے محنت سے کھیل پیش کیا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا مزید کہا کہ مستقبل میں مزید عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner