انڈر19 ویمنز ٹی20 ولڈ کپ کی میزبانی ملائشیاء کو مل گئی

لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ دوسرے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ملائیشیا کرے گا اور ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک کھیلا جائے گا۔انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔گروپ اے میں انڈیا، ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہوں گی جب کہ گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر اور سماؤ شامل ہیں، اس کے علاوہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلا دیش،ایشیا کوالیفائر اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری جبکہ فائنل 2 فروری کو ہو گا۔12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ تین تین ٹیمیں گروپ 1 اور بی اور سی کی ٹاپ تین تین ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہوں گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner