پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کراچی میں نئی سہولتوں کا افتتاح کر دیا۔
اس دوران پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی موجود تھیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے جناح اسپتال میں 120 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز، 110 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی اینڈ اسٹروک یونٹ کا افتتاح کر دیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں جدید طریقہ علاج سائبر نائف S7-FIM کا بھی افتتاح کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہترین خدمات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو یہ جدید سہولتیں بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔