عامر خان غم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکار عامر خان ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ ’چیپٹر 2‘ کے اگلے مہمان ہوں گے۔ اس قسط کا ٹریلر( آج )19 اگست بروز پیرریلیز کیا گیا۔
اس قسط میں انہوں نے اپنی فلم ’لگان‘ کے اداکار کے سٹارڈم اور ذاتی زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایک مرحلے پر بالی و±ڈ سپر سٹارغم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہریتک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ کو بالی و±ڈ کے ہینڈ سم اداکارٹھہرایا۔اانہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ ان کے پہنے ہوئے کپڑوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ریا چکروورتی کے پوڈ کاسٹ کی پہلی مہمان سشمیتا سین تھیں۔ سشمیتا سین کے بعد عامرخان اس پوڈ کاسٹ میں اپنی شخصیت کے مختلف روپ پیش کریں گے۔ریا چکروورتی نے عامر خان کی شرکت کو خوش آئند قرارد یا۔ انہوں نے کہا کہ میں عامر خان کو ویلکم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، جو ایک سچے سٹار اور سچے دوست ہیں۔یاد رہے کہ ریا چکرورتی نے یکم جولائی کو اپنی سالگرہ پر اپنے پوڈ کاسٹ کی ابتداءکی تھی۔عامر خان کی یہ قسط جمعہ 23 اگست کو ریا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner