آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کاکیلنڈر جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل ہے یا نہیں؟ جانیے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیاہے، جس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

"ایکسپریس نیوز" کا وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہےکہ پاکستان کےقرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا سپیشل اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے جبکہ ابھی رواں ماہ کے اختتام میں بھی ابھی دس روز سے زائد باقی ہیں۔دوسری جانب آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤ کا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہر کر چکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے کیلینڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner