لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا ۔اجلاس میں پروموشن بورڈ نے 25 سی ٹی ڈی کارپورلز کو گریڈ 14 میں بطور انڈر آفیسر ترقی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق13 کارپورلز کو ریگولر جبکہ 12 کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر اگلے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کارپورلز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ترمیم شدہ رولز کے مطابق سی ٹی ڈی کارپورلز گریڈ 19 تک ترقی کی منازل طے کر سکیں گے۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے تمام کارپورلز کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے سی ٹی ڈی کارپورلز کی ترقیوں کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچا۔
(جاری ہے)
سی ٹی ڈی کارپورلز ان ترقیوں کا جواب پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناس سے فرائض کی ادائیگی کی صورت دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور شدت پسندی میں ملوث شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کا مستقل صفایا یقینی بنایا جائے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ امن و امان کے دشمن شر پسند عناصر کا تعاقب جاری رکھا جائے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
متعلقہ عنوان :