لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنمامسرت جمشید چیمہ کی نو مئی کےحوالے سے 12 کیسز میں ضمانتیں منظور ہو گئیں۔
مسرت جمشید چیمہ انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش ہوئیں۔ وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی 12کیسز میں ضمانتیں منظور کرلیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں خاص طور پر انصاف لائرز فورم کے وکلا ء جواد اصغر،ملک طارق نون، ڈاکٹر علی عمران اور آصف ساہی کی مشکور ہوں، جنہوں نے عدالتی کارروائی میں بہترین معاونت اور رہنمائی کی،یہ وکلا ء پارٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،یہی لوگ پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحافی کی جانب سے جو الزام عائد کیا گیا ہے میں اس کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔