لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ملتوی کردی

منگل 20 اگست 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آج بروز بدھ تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ چیلنج کر رکھا ہے۔ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب کورٹ نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔ نیب رولز کے مطابق انکوئری کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے پرویز الہٰی کو نیب انکوئری کا ریکارڈ دینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner