کراچی (پرموشنل ریلیز) روشنیوں کے شہر کراچی میں 25 اگست کو ایکسپو سنٹر کے سامنے ہال نمبر 6 میں پاک ویلز کار میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس حوالے سے پاک ویلز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم 25 اگست کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے ایکسپو سنٹر کے سامنے ہال نمبر 6 میں موجود ہوں گے۔ لہذا آپ گاڑی بیچنے کا ارادہ رکھتے ہوں یا بجٹ اور ضروریات کے مطابق استعمال شدہ گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہوں تو اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ کار میلے میں ضرور آئیں کیونکہ اس موقع پر ایک ہی چھت کے نیچے سیکڑوں آپشنز موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ فروخت کنندگان کے لیے ممکنہ خریدار میلے میں موجود ہوں گے اور وہ اپنی گاڑی بغیر کسی دھوکہ دہی یا لین دین کے مسائل کے فروخت کر سکیں گے۔
آپ کی خریداری کو معیار کے مطابق یقینی بنانے کے لیے، پاک ویلز اپنی کار انسپیکشن سروس پر50 فیصد فلیٹ ڈسکاؤنٹ پیش کر رہا ہے جبکہ آپ کی گاڑی کو صاف اور ٹھیک رکھنے کے لیے پاک ویلز آٹو سٹور کی مصنوعات پر 30فیصد کی رعایت بھی دی جا رہی ہے۔
اگر آپ اپنی کار بیچنا چاہتے ہیں یا اسے کسی بہترین جگہ پر ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ذیل میں دئیے گئے طریقے کے مطابق اپنی گاڑی رجسٹر کر سکتے ہیں۔رجسٹریشن کی تصدیق اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ ہمارے نمائندے کے ذریعہ رجسٹریشن کوڈ فراہم نہ کیا جائے۔
آپ کو ہمارے نمائندے کی طرف سے ایک کال موصول ہوگی (اگر آپ کال موصول نہیں کر پاتے تو آپ 042-111-943-357 پر کال کر سکتے ہیں)۔
آپ کو پاک ویلز کے بینک اکاؤنٹ نمبرPW A/C Bank Alfalah IBAN: PK83ALFH0028001004507309 پر رجسٹریشن فیس جمع کروانا ہوگی۔ادائیگی کرنے کے بعد براہ کرم ہمارے نمائندے کو مطلع کریں تاکہ اس کی تصدیق ہو سکے اور کوڈ جاری کیا جا سکے۔ آپ کو پاک ویلز کی طرف سے ایس ایم ایس یا وٹس ایپ کے ذریعے ایک کوڈ موصول ہوگا۔
کار میلے کےلیے درج ذیل چارجز ہیں جو کہ ناقابل واپسی ہیں،800 سی سی انجن کپیسٹی تک کی گاڑیوں کیلئے 2000 چارج کیے جائیں گے،801 سی سی سے 2000 سی سی تک کی کار رینج کے لیے 2500 روپے چارج کیے جائیں گے، 2001 سی سی سے اوپر تک کی انجن کپیسٹی والی گاڑیوں کے لیے 3000 روپے وصول کیے جائیں گے۔بکنگ کیلئے محدود سلاٹس موجود ہیں جس کے بعد بکنگ بند کر دی جائے گی۔
بکنگ جمعہ 23 اگست سے شام 6:00 بجے تک بند ہو جائے گی اس کے بعد اسے کار میلے والے دن کی بکنگ سمجھا جائے گا جو صرف سلاٹس کی موجودگی کے مطابق دستیاب ہوگی۔ جس کیلئے فی کار 4000 روپے وصول کیے جائیں گے۔کسٹمرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وقت پر مقام پر پہنچیں تاکہ پنڈال میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ مذکورہ بالا چارجز صرف پرائیویٹ سیلرز کے لیے ہیں، ڈیلرز بزنس ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔