جمعیت اکیلے تحریک چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ، ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کی مثال نہیں ملتی،مولانا عبدالرحمن رفیق

منگل 20 اگست 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ سراج الدین حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی میر فاروق لانگو حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے جمعیت اکیلے تحریک چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ جاری بیان میں رہنمائوںنے کہاکہ چیف جسٹس قادیانیت کے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کرکے ملک کو بحران سے بچائے،ماضی میں بعض اتحادیوں نے قیادت کی تجاویز پر عمل نہ کرکے جمہوریت کو نیلام کردیا۔ کرسی اور اقتدار کی خاطر عوام کو دھوکہ دینے والے تاریخ میں اچھینام سے یاد نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے تمام آمروں کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کرکے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ملک کے اسلامی تشخص کے بچاؤ کی جنگ میں ہراول دستہ کردار ادا کیا ہے۔ ضیاء امریت سے لے پرویز مشرف اور آج تک نقلی اور اصلی حکمرانوں کے خلاف اپنے اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7ستمبر کو مینار پاکستان لاہور تاریخ ساز گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس سے اسرائیلی ایجنٹوں اور قادیانی لابی کا جنازہ نکال دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner