اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں انٹر نیٹ کی رفتار سست ہونے کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو یومیہ کم از کم پانچ کروڑ روپے کا نقصان ہورہاہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی زیر صدارت ہونیوالے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کےاجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ مسائل کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔دورن اجلاس سید امین الحق نے کہا کہ عوام کو بتایا جائےانٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ سب میرین کنسورشیم نے آگاہ کیا ہے کہ سب میرین کیبل میں فالٹ ہےجس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 7 فائبر آپٹک کیبلز پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے،27 اگست تک کاوقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وی پی این کے استعمال سےبھی مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا۔ارکان قائمہ کمیٹی پی ٹی سی ایل حکام کی اجلاس میں عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کے سی ای او یا چیئرمین کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔