اٹلس ہنڈا کی سی جی 125کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلس ہنڈا کی سی جی 125پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ موٹرسائیکل فو سپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور ملٹی پل ویٹ کلچ پلیٹس کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے فیول ٹینک میں 9.2لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔ 
یہ بائیک اپنی اچھی مائیلج اور مینٹی نینس کی لاگت بہت کم ہونے کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی ہے۔ حالیہ عرصے میں دیگر بائیکس کی طرح اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب سی جی 125کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے ہے۔ اس بائیک کے گولڈ/سیلف سٹارٹ ایڈیشن کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہے۔
ہنڈا سی جی 125سیلف سٹارٹ دو رنگوں سرخ اور سیاہ میںآتا ہے۔ اس کا 4سٹروک انجن 11ہارس پاور طاقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس موٹرسائیکل کو کفایت شعاری کے ساتھ ایک طاقتور بائیک بھی بتاتی ہے۔ اس بائیک میں فور سپیڈ کانسٹنٹ میش اور دونوں پہیوں میں ڈرم ربڑ بریک دیئے جاتے ہیں۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner