صحافیوں کے تحفظ کیلئے ٹی او آرز کے مطابق اقدامات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈی آئی جی لیگل

بدھ 21 اگست 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2024ء) پنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، ڈی آئی جی لیگل پنجاب اویس احمد ملک نے اجلاس کی صدارت کی۔صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، ڈائریکٹر پی آئی ڈی معاذ خواجہ اور منسٹری آف انفارمیشن سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روہا خان اور فریڈم نیٹ ورک، پنجاب جرنلسٹ سیفٹی کولیشن سے اقبال خٹک نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے ٹی او آرز کے مطابق اقدامات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی آئی جی لیگل پنجاب نے کہا کہ پنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا، صحافیوں سے متعلقہ مقدمات پر بروقت قانونی کارروائی اور فالو اپ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین سے بروقت انفارمیشن شینئرنگ سے کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط کیا جائے گا جبکہ کمیٹی کی موثر باہم کوآرڈینیشن کیلئے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

اجلاس میں اقبال خٹک اور افضل بٹ نے صحافیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ صحافتی تنظیموں کی تجاویز کی روشنی میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اے آئی جی ایچ آر سی آصف علی شیخ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner