اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوکر نقصان اٹھایا، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمیعت علماء اسلام کےرہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوکر نقصان اٹھایا۔

"آج نیوز "کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم اتحاد کا حصہ رہے لیکن اس اتحاد کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا، فائدہ نہیں ہوا، لیکن ہم نے اس قوم کے مفاد کیلئے آئین کی بحالی کیلئے نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اس تحریک کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ ایک تو ہم اس سسٹم کے خلاف ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں اور الیکشن میں مداخلت قطعاً قبول نہیں کرتے۔ ہم تحریک چلائیں گے، عوام اتنے باشعور ہوچکے ہیں کہ قوم کو اب اس حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر اعتماد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں الیکشن نہیں آکشن (نیلامی) ہوتا ہے، ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ ’فوراً اور صاف و شفاف الیکشن‘ کرایا جائے۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner