فحش فلموں کی نوجوان اداکارہ کی پراسرار موت کی و جہ بالآخر سامنے آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی 26سالہ اداکارہ صوفیہ لیون رواں سال مارچ میں پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ گزشتہ روز پولیس حکام کی طرف سے بالآخر ان کی موت کا سبب بتا دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یکم مارچ کو امریکی ریاست نیومیکسیکو کے شہر البوکوئرک میں واقع گھر سے صوفیہ لیون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے حادثاتی طور پر نشہ آور چیز زیادہ استعمال کی تھی۔ پولیس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ نے کس چیز کا نشہ کیا تھا۔ صوفیہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ صوفیہ نے اس سے پہلے کئی بار خودکشی کی کوشش کی تھی چنانچہ ابتدائی طور پر پولیس کی طرف سے بھی خودکشی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner