لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں ٹی شرٹ، جیبز نہیں پہن سکتے،طالبعلم ڈریس شرٹس اور پینٹ پہنیں گے، طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی،طالبات پر دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا۔ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف ایکشن ہوگا، وائس چانسلر جی سی یو کا کہنا ہے کہ طالبات بے ڈھنگے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آجاتی ہیں،جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے۔طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ، ٹائٹس پہننا نامناسب ہے،لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہئیں۔ڈاکٹر شازیہ بشیر کا مزید کہنا تھا کہ میں تنگ نظر نہیں مگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے۔