لنکن پریمئر لیگ، شاداب خان کی پہلے میچ میں ہی ہیٹرک 

 کولمبو (نیٹ نیوز)لنکن پریمئیر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کیلئے اپنے ڈیبیو پر قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کینڈی فالکنز کیخلاف ہیٹرک بناڈالی۔پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی کولمبو اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم محض 15.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی کارکردگی قابل ذکر رہی، انہوں نے ونندو ہسرنگا، سلمان علی آغا، اور پون رتھنائیکے کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔شاداب نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ٹی20 ورلڈکپ میں ناکام رہے لیگ اسپنر نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا۔

ہوئے“خدا عظیم ہے”کا کیپشن ڈالا اور میچ کے اعداد و شمار شیئر کیے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner