پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت سکتا ہے،ذیشان اشرف

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ کوچ اولمپین ذیشان اشرف نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم بہترین انداز سے تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کررہی ہے مارننگ سیشن اور ایوننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میگا ایونٹ اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  ہر ٹیم سے میچ اہم ہے کوچ نے مزید کہا کہ بطور کوچ ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کرنے کے لئے کوشاں ہوں ٹیم کی عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner