کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنرموسیٰ خیل عبدالحمید زہری نے اچانک ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر کے دفتر اور سول ویٹرنری ہسپتال موسیٰ خیل کا دورہ کیا۔
(جاری ہے)
دورے کے دوران ملازمین کی حاضری رجسٹر چیک کیا میڈیسن سٹور کا معائنہ کیا اور دوائیوں کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کی ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر عبید اللہ شاہ نے محکمہ کی سرگرمیوں اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی تلقین کی اور محکمے کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوان :