ورلڈ بلائنڈکرکٹ کونسل کا اجلاس8 جولائی کو ہوگا

 اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس8 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے۔ اجلاس میں 6ممالک کے ممبران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئی سی سی سے الحاق سمیت دیگرمعاملات پر غورکیا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران افغانستان کی ممبر شپ پربھی غور کیا جائے گا دسری جانب ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس سمیت دیگر معاملات پر بات کی جائے گی اور مستقبل میں بلائنڈ کرکٹ ایونٹس کے انعقاد پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner