کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی زیر صدارت پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران، محکمہ صحت کے آفیسران و دیگر مختلف یونین کونسل کے ایریا انچارجز اور مانیٹرنگ آفیسران نے شرکت کی۔(این اسٹاپ آفیسر) جھل مگسی ڈاکٹر حمایت اللّہ نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ صاحب نے کہاکہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں کڑی محنت سے کام کریں پولیو مہم کے دوران ضلعی آفیسران دلجوئی کے ساتھ مانیٹرنگ کریں نہ صرف یہی بلکہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہیں ہونی چاہیے اس سلسلے میں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آنے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اس وباء کے خاتمے کے لیے ہمیں ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جن ٹیموں کی جانب سے سُستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے انہیں سخت ہدایت دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(جاری ہے)
ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صحت مند بچے ہی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ آج کے صحت مند بچے ہی ملک کے بہتر مستقبل کو سنبھال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی پولیو کے قطرے پلانے سے گریز کرنے والے والدین میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھی حکومت کی جدوجہد میں شامل ہو کر اس سہولیات سے اپنے بچوں کو مستفید کریں کیونکہ اگر کوئی والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے گریز کر رہے ہیں تو اس عمل سے نہ صرف ان کے اپنے بچے متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ ارد گرد کے بچوں کو بھی متاثر کر سکتے۔متعلقہ عنوان :