کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کو اصل میں سندھی الفاظ کی اہمیت اور تقدس کا علم نہیں، انہیں سندھی سیکھنی چاہیے ، گھر، خاندان، گاؤں کے سربراہ کو ہم وڈیرو کہتے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک کے پسماندہ لوگوں کو ترجیح دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ عوام کے حقوق اور ملک کی سلامتی ہے، ہماری سیاست مقصد اپنے لوگوں اور ریاست کی خدمت کرنا ہے، ہم نے کبھی بھی نفرت کی سیاست نہیں کی، ہماری قیادت اور جیالوں نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں،جماعت اسلامی اور انکی قیادت کو پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی پسند نہیں ہے۔