آئل کمپنی ٹوٹل انرجیز نے اپنے 50فیصد حصص ٹوٹل پارکوپاکستان لمیٹڈ کو فروخت کر دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل کمپنی ٹوٹل انرجیز نے اپنے 50فیصد حصص ٹوٹل پارکوپاکستان لمیٹڈ کو فروخت کر دیئے۔ پاک وہیلز کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ’’ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ، ٹوٹل انرجیز مارکیٹنگ اینڈ سروسز اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کاپاکستان میں مشترکہ منصوبہ ہے، جس کے پاس 800سروس سٹیشنزکا نیٹ ورک ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل ازیں شیل پٹرولیم کمپنی کی طرف سے اپنے 77فیصد حصص فروخت کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ شیل کی طرف سے یہ اقدام اپنی عالمی سطح پر آپریشنل ایڈجسٹمنٹس اور درپیش مالی چیلنجز کے سبب اٹھایا گیا۔ اس کے بعد اب ٹوٹل انرجیز پاکستان سے رخصت ہونے جا رہی ہے، جس سے پاکستان کی بگڑتی معاشی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔ پاکستان سے بین الاقوامی انرجی کمپنیوں کے جانے سے انرجی سیکٹر میں پاکستان کی غیرملکی سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner