اداکارہ مہر بانو اپنی بے باک ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مہر بانو اپنی ایک بے باک ڈانس ویڈیو کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پاکستانی نیوز ‘ کے مطابق مہربانو اس ویڈیو میں معروف بھارتی گیت ’چوڑی جو کھنکے ہاتھوں میں‘ پر ڈانس کر رہی ہوتی ہے اور انہوں نے سفید رنگے کے منی ٹاپ کے ساتھ ڈینم جینز پہن رکھی ہوتی ہے۔


ویڈیو کے کیپشن میں مہربانو لکھتی ہیں کہ ’’جب ساون آئے اور میں۔۔ یہ گیت 26سال پرانا ہے۔‘‘اداکارہ تو اپنی دھن میں مگن اس گیت پر محو رقص ہوتی ہیں تاہم ان کا مغربی طرز کے لباس میں یہ ڈانس سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا، جو ویڈیو پر کمنٹس میں اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کئی لوگ ان کے ڈانس پر بھی تنقید کر رہے ہیں اور انہیں اس معاملے میں اناڑی قرار دے رہے ہیں۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner