حیدر علی پیرا اولمپکس میں شاندار  کاکردگی دکھائیں گے،اکبر علی مغل

   اسلام آباد(این این آئی) پیرا اولمپک اتھلیٹکس کوچ اکبر علی مغل نے کہا ہے کہ حیدر علی پیرس پیرا اولمپک گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔پیرس پیرا اولمپک گیمز 28 اگست سے 8 ستمبر تک کھیلی جائیگی جس میں پاکستانی اتھلیٹ حیدر علی تھرو پھینکیں گے۔

   

 ان کے کوچ اکبر علی مغل نے ان کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں حیدر علی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایونٹ کی بھرپور تیاری میں مصروف ہیں۔ اور ان کی 26 اگست کو پیرس کیلئے روانگی ہے۔ حیدر علی کا تعلق پہلوانوں کے شہر گوجرانولہ سے ہے۔ اس سے قبل حیدر علی جاپان پیرا اولمپک گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ چین میں کھیلی گئی ایشین پیرا اولمپک گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت حیدر علی کو تربیتی کیمپ کے دوران سہولیات فراہم کررہی ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner