خیر پور،کار سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ... مقتولہ خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس

مقتولہ خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس

ہفتہ 24 اگست 2024 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2024ء) سندھ کے ضلع خیر پور میں سرکاری اسپتال کے باہر کھڑی کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق کوثر اسپتال کے قریب گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت 24 سالہ سیما خاصخیلی اور 35 سالہ ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے، سیما خاصخیلی ٹک ٹاکر ہے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner