ایک بھائی نے زیادتی کی دوسرابھائی پہرہ دیتا رہا ،مقدمہ درج
راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2024ء) ایک بھائی کی لڑکی سے زیادتی ،دوسرا بھائی پہرے دار بن گیا، دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گہلن روڑ کے رہائشی اشرف کی 18سالہ طلاق یافتہ بیٹی (غ) بی بی ضروری کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئی تو سڑک پر ملزم شہزاد اور کاشف ولد شعبان ڈرا دھمکا کر فصل جوار میں لے گئے جہاں ملزم شہزاد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ کاشف پہرہ دیتا رہا، ملزمان کیخلاف متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، این این آئی کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کا واقعہ کا نوٹس لے لیاجس پر پولیس نے ملزمان کو قلیل وقت گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ، ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں کی عزت کا تحفظ اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :