والدین کی لاپرواہی،چھ سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ... آصف بڑی نہر میں بھینسوں کا نہلا رہا تھا کہ ڈوب گیا،تلاش جاری

آصف بڑی نہر میں بھینسوں کا نہلا رہا تھا کہ ڈوب گیا،تلاش جاری

اتوار 25 اگست 2024 11:05

راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2024ء)چھ سالہ بچہ مویشی نہلاتے ہوئے نہر میں ڈوب گیا ، سرچ آپریش جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو دریائوں راوی اور ستلج کو ملانے والی بڑی نہر بی ایس لنک میں ہیڈ گلشیر کے قریب والدین کی لاپرواہی کی بناء پر بھینسوں کو نہلانے کے لیے جانے والا چھ سالہ بچہ آصف علی ولد اعجاز احمد ساکن ہیڈ گلشیر نذدد امینو والا خود ہی نہر میں گر کر ڈوب گیا، این این آئی کے مطابق واقعہ کی اطلاع پاکرپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے بچے کی لاش کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا جو کہ تاحال جاری ہے جبکہ مقامی رضاکاروں کی ٹیم بھی سرچ کے عمل کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner