عوامی خدمت ،انکے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘جنرل سیکرٹری لاہور
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2024ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کو حل کرنے میں پیپلز پارٹی کاکردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،پوری قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو ترقی او ر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لئے سیاست کی ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت ،ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
(جاری ہے)
رانا جمیل منج نے کہا کہ ہم اصولوں کی سیاست کرنے والے جمہوری لوگ ہیں جو ہر مسئلے کو جمہوری اورآئینی طریقے سے حل کرتے ہیں ۔ عوامی مسائل کا حل اور پارٹی کی مضبوطی ہماری ترجیحات ہیں ،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو ملک وقوم کی بہتری کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لئے آصف علی زرداری کی سیاسی و سماجی خدمات لازوال ہیں ،آصف زرداری کے جمہوری کردار نے آمریت کو جمہوریت کے پیروں میں جھکنے پر مجبور کیا ،ملک وقوم کو مسائل سے نجات آصف زرداری اور بلاول بھٹو ہی دلاسکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :