پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ پر 2 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عائد ہونیوالے ٹیکس کو انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے اور صوبے سے زمینی اور فضائی راستے سے ایکسپورٹ پر لاگو ہوگا ۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس کی وصولی 23 اگست سے شروع ہوچکی ہے۔ٹیکس کی وصولی کی ذمہ داری خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی کے ذمے ہوگی اور ٹیکس کا نفاذ رواں سال کے بجٹ میں منظور کردہ فنانس بل کے ذریعے نافذ ہوا ہے۔کسٹم حکام نے نئے ٹیکس سے ایکسپورٹرز اور ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔