اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر میڈم صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی دنیا میں کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں، گراس روٹ سطح پر خواتین میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔
بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کھلاڑیوں کو بھی مردوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں تو پاکستانی خواتین بھی بین الاقوامی سطح پر مردوں کی طرح بے پناہ میڈلز حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔