کنگنا رناوت نے سلمان خان کیساتھ سپرہٹ فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتا دی


 ممبئی (آئی این پی)  بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انہیں سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان اور سلطان میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے میگا اسٹار سلمان خان کے بارے میں بات کی، اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں سلمان خان نے مجھے سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان اور سلطان میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن مجھے دونوں فلموں کے کردار پسند نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے، میں نے پیشکش مسترد کردی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے دونوں فلموں کی پیشکش مسترد کردی تھی لیکن اس کے باوجود سلمان خان کا میرے ساتھ رویہ بہت اچھا ہے، وہ مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں۔کنگنا رناوت نے کہا کہ سلمان جی کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ لوگوں کی محبت کے حقدار ہیں کیونکہ وہ نرم دل اور احساس کرنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں وہی لوگ سلمان خان کے خلاف زہر اگلتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ وہ مقبولیت کی سیڑھی پر سلمان خان کی جگہ ہوں۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner