بھارتی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔آننت امبانی اور رادھیکا امبانی کی شادی پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں جس کی وجہ اس شادی کا شاندار، ثقافت سے بھرپور اور پرتعیش ہونا ہے۔امبانی اور مرچنٹ خاندان کی جانب سے آننت اور رادھیکا کی شادی کے سلسلے میں آج ہونے والی تقریب ’سنگیت‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔اس تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر پرفارم کریں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر آننت اور رادھیکا کی سنگیت کی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں۔جسٹن بیبر نے اس بھارتی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے جو معاوضہ وصول کیا ہے وہ امریکی معروف گلوکارہ ریحانہ اور بیونسے سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’سنگیت تقریب‘ میں ان کی محبت کی کہانی پیش کی جائے گی
بالی ووڈ میڈیا ’انسٹینٹ بالی ووڈ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر اپنی پرفارمنس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالرز بطور معاوضہ وصول کر رہے ہیں جو کہ بھارتی روپوں کے مطابق 84 کروڑ روپے بنتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے امبانی فیملی برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے سے بھی رابطے میں ہیں۔ممکنہ طور پر یہ تمام فنکار 12 سے 14 جولائی تک ہونے والی اس شادی کے سلسلے میں بھارت آئیں گے۔