ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زندگی کو خطرہ درپیش ہے۔
غیر ملکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کرنے کے باعث سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جان کو خطرات کا سامنا ہے۔
پولیٹیکو کی سینئر فارن افیئرز رپورٹر ناہال توسی کی تحریر کے مطابق خفیہ ذرائع نے انہیں بتایا کہ ایم بی ایس نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں اس خطرے کا ذکر کیا ہے۔
محمد بن سلمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ معاہدے میں فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے فوری راستہ بھی شامل کیا جائے۔