اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے دوست ملک سعودی عرب سےمزید ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرضےکے لیے درخواست کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز نےوزارت خزانہ ذرائع کےحوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 12ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کے لیے متحرک ہے،پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالرز قرض کے حصول کی درخواست بھی دے دی ہے، نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔ پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالرز کے کیش ڈیپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے جبکہ پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالرز اور امارات کے 3 ارب ڈالرز کیش ڈیپازٹس ہیں۔