وزیردفاع خواجہ آصف سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے ملاقات کی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور تمام شعبوں میں پاک چین تعلقات کی طویل تاریخ کو سراہا، وزیردفاع نے موجودہ دوطرفہ میکانزم، سٹریٹجک ڈائیلاگ، قونصلر مشاورت اور انسداد دہشتگردی سے متعلق مشاورت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی ہے،یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہیں، کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner