ایشیئن گیمز:پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم فائنل میں25 ستمبر 2014،تصویر کا ذریعہBBC World Serviceپاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی کوریا کے شہری انچین میں ہونے والے ایشیئن گیمز کے سیمی فائنل میں چین کو نو وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔پاکستانی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ چین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 37 رنز بنائے۔چین کی طرف سے ژانگ می 41 گیندوں پر 14 رنز کے ساتھ نمایا بلے باز رہیں جبکہ باقی تمام بلے باز دس سے کم سکور پر آؤٹ ہوئیں۔پاکستانی باؤلر ندا ڈار نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے تین اووز کیے جن میں ایک میڈن رہا۔بسما معروف نے 2 جبکہ ثنا میر اور اسماویہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جویریا خان نے 21 اور بسما معروف نے 13 رنز بنائے اور وہ دونوں ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی آؤٹ ہونے والی واحد کھلاڑی مرینہ اقبال تھیں جو ژو ہیجی کی گند پر ایل بی ڈبلیوں ہو گئیں۔ Adblock test (Why?)