محبت ایک قربانی اور مشکل میں اپنے ساتھی کی مسلسل مدد کا نام ہے، سمانتھا
بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پرابھو نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ محبت ایک قربانی ہے۔ پوسٹ میں انکا کہنا تھا کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک پارٹنر کو اس وقت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس وقت دوسرا اس پوزیشن میں نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ کچھ کرسکے۔