سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں ریسٹورنٹ کھول لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا، افتتاحی تقریب میں ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی.۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ  شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا۔

  

 جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے۔ سابق کپتان محمد یوسف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داریوں کے ساتبھ ساتھ فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک ہوگئے۔ معروف عالم دین نے ٹیسٹ کرکٹر کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ، وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی شریک ہوئے۔

۔اس موقع پر گفتگو محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner