ایتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)فرانس کے شہر پیرس میں اب پیرا لمپکس کا میلہ سجنے جارہاہے۔پاکستان کی نمائندگی حیدرعلی کریں گے جو کوچ اکبرعلی کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔

پیرا لمپکس میں ایک سو ستر ممالک کے چار ہزار سیزیادہ اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ان کھیلوں میں مختلف جسمانی کمزوریاں رکھنے والے اتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتاہے،حیدرعلی ایف سینتیس کیٹگری کیڈسکس تھرو ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ڈسکس تھرو میں حیدرعلی چھ ستمبر کو ایکشن میں ہوں گے۔ چار برس پہلے ٹوکیو گیمز میں حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیاتھا۔ حیدر علی پانچویں بار پیرا لمپکس میں ملک کی نمائندگی کرر ہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے لانگ جمپ میں سلور اور برانز میڈل بھی جیت رکھا ہے۔حیدر علی نے پہلی بار دوہزار آٹھ کی بیجنگ اولمپکس میں لانگ جمپ میں سلور میڈل جیتا۔ دوہزار سولہ ریو اولمپکس میں انہوں نے کانسی کا تمغہ لیکر ملکی پرچم بلند کیا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner