کرکٹ کی بہتری کا مشن ضرور پورا کروں گا، چیئرمین پی سی بی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کرنے کا مشن پورا کرکے ہی جاؤں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب سے عہدہ سنبھالا ہے کچھ لوگوں کی خواہش ہے میں چلا جاؤں، ایسے نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا، بنگلادیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، پچ کی رپورٹ طلب کی ہے کل تک آجائیگی،  کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کا یہ حال آج سے نہیں ہے، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی خراب ہے اسے بہترکریں گے، چیزوں کوبہترکریں گے پوری امید ہے کہ مستقبل میں کرکٹ ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner