لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کا تاجربرادری کیلئے ہڑتال سے متعلق پیغام سامنے آگیا۔
صدر انجمن تاجران لاہور نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چند عناصر غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ حکومت نے تاجروں کےمطالبات مان لیے ہیں یہ غلط افواہیں ہیں۔کل ہر صورت شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،تاجر افواہوں پر کان نہ دھریں،صدر نے تاجروں کو الرٹ کردیا،کہا کہ تاجر دشمن لوگ ہڑتال سے متعلق غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہمیں ہڑتال کا شوق نہیں،وزیراعظم تاجر دوست سکیم کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔
مجاہد مقصود بٹ نے مزید بتایا کہ یہ تاجر دوست سکیم نہیں تاجردشمن سکیم ہے، ہم متحد ہوکر کل کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے۔