لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئیز ٹرافی 2025 کیلئے پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان اہم معرکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے تمام میچز سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر ایک ہی وینیو رکھ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول آئی سی سی سمیت ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے ساتھ شیئر کردیا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منظوری آنا باقی ہے۔مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔دوسری جانب تمام رکن ممالک نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے جبکہ بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔یاد رہے بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تجویز کی گئی تھیں جبکہ 10 مارچ کو ایونٹ کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔