اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق آئی پی پیز معاہدوں میں کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ دی گئی،معاہدوں میں کسٹم ڈیوٹیزاور سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی گئی،معاہدوں کو قوانین کی پیچیدگیوں سے آزاد قرار دیا گیا، رقم کی آزادانہ ترسیل اور فارن ایکسچینج بھی معاہدوں کا حصہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق کمپنیوں کے سرمایہ کی انشورنس بھی حکومت دے گی،کمپنیاں 5مختلف کرنسی میں کاروبار کرسکتی ہیں،ڈالر، پاؤنڈ، یورو، جاپانی اور چینی کرنسی میں کاروبار کر سکتی ہیں،کمپنیوں کو منافع اور ادائیگیاں ڈالر میں کرنے کی گارنٹی دی گئی،آئی پی پیز کو جب اور جتنی کرنسی چاہئے سٹیٹ بینک بندوبست کرے گا، معاہدوں میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری قراردی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے گارنٹی دی ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کا تبدیلی کا معاہدوں پر اثر نہیں پڑے گا، ٹیکس میں تبدیلی اور ردوبدل کا بھی آئی پی پیز معاہدوں پر اثر نہیں پڑے گا، آئی پی پیز کیلئے تمام تر ملکی قوانین میں سہولتیں دی گئیں،پاور کمپنیوں کو 100فیصد منافع پر معاہدوں کئے گئے۔